مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے اپنی صدارت کے تیسرے سال کے آغاز پر رہبر انقلاب آیت اللہ سید مجتبی حسینی خامنہ ای سے ملاقات اور گفتگو کی۔
ملاقات کے دوران ملک کو درپیش اہم مسائل اور چیلنجز، خصوصاً عوامی معاشی ضروریات کی فراہمی، موجودہ جنگی صورتحال اور آئندہ کے امکانات، دفاعی شعبے میں پیش رفت، ریالی، زرمبادلہ اور توانائی کے وسائل کی فراہمی و انتظام، نیز بیرونی شراکت داروں کے ساتھ اقتصادی تعاون کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
آپ کا تبصرہ